ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی میں تبدیلیئ مذہب کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار

اُڈپی میں تبدیلیئ مذہب کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار

Tue, 13 Dec 2016 04:20:07    S.O. News Service

اڈپی 12/دسمبر (ایس او نیوز)گھر گھر عیسائیت کا پرچار کرنے والے پمفلٹ تقسیم کرنے والی دو خواتین کو ہندو تنظیموں کے کارکنوں کی شکایت پر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق اڈپی کی ہی رہنے والی سینیتا اور سومیا نامی خواتین پچھلے دو ایک ہفتے سے عیسائیت کی تبلیغ کے لئے قائم 'Jehovah's Witnesses'نامی کمیٹی کی طرف سے شائع شدہ کتابچے گھرگھر جاکر لوگوں میں تقسیم کررہی تھیں۔ ساتھ ہی ساتھ وہ لوگوں کے پتے،فون نمبراور دیگر ذاتی تفصیلات بھی جمع کررہی تھیں۔

13دسمبر کو صبح کے وقت جب وہ اپنے مشن پر نکلی تھیں تو کچھ ہندو تنظیموں سے وابستہ کارکنوں اور مقامی افرادنے انہیں روکا اور پولیس کو اطلاع دی کہ یہ خواتین تبدیلیئ مذہب کرکے ہندوؤں کو عیسائی بنانے کی مہم چلا رہی ہیں۔پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر منی پال پولیس اسٹیشن میں کیس درج کردیا ہے۔


Share: